قومی خبریں

جناح ہاؤس کیس: عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

لاہور کی  عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

81 / 100 SEO Score

جناح ہاؤس کیس: عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاریجناح ہاؤس کیس

لاہور کی  عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

جناح ہاؤس کیس

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک سماعت کے لیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔

جناح ہاؤس سانحہ، ملٹری کورٹس نے سزائیں سنا دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button