قومی خبریں

شملہ معاہدہ: اب کوئی حیثیت نہیں رہی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔

81 / 100 SEO Score

شملہ معاہدہ: اب کوئی حیثیت نہیں رہی، وزیر دفاعشملہ معاہدہ:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس  معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔

اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس 1948ء والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے۔ اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی پر واضح کر دیا تھا کہ اگر بھارت کا رویہ ایسا ہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔

شملہ معاہدہ:

وزارت خارجہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی دو طرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972  میں ہوا تھا۔ کشمیر سمیت تمام مسائل دو طرفہ طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے۔ بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

جنرل باجوہ،فیض و عمران دہشتگرد واپس لائے، خواجہ آصف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button