قومی خبریں

احتجاج کی کال دی، 5 جون کو رہائی کا شوشہ چھوڑ دیا، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب سے احتجاج کی کال دی ہے ہر طرف خبریں چل پڑی ہیں کہ عمران خان 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں۔

82 / 100 SEO Score

احتجاج کی کال دی، 5 جون کو رہائی کا شوشہ چھوڑ دیا، علیمہ خاناحتجاج کی کال دی

کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا۔ راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو پر ہوتی ہے۔ ٹیبل پر بیٹھنے کےلیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ عمران خان سب ترک کردیں؟ عمران خان سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔ جب بھی احتجاج کی کال آتی ہے عمران خان کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوتی ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سمبھالیں گے۔ سلمان اکرم راجا پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے۔ اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا۔ لوگ پلاننگ کرتے ہیں اللّٰہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔

احتجاج کی کال دی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، علی ظفر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button