قومی خبریں
کوئٹہ میں دھماکہ 2 جاں بحق، 6 زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقہ میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ میں دھماکہ 2 جاں بحق، 6 زخمی
شہر کے نواحی علاقہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ نواں کلی کے علاقے سرہ غڑگئی میں ہوا، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے۔
![]()
کوئٹہ دھماکہ
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ادارے کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔
نصیر آباد: فائرنگ
دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ نصیر آباد کے سوئی بازار میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔









