آئی ایم ایف: پوچھے بغیر بجلی سستی کیوں کی؟
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعتماد میں لیے بغیر بجلی ٹیرف میں کمی کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔

آئی ایم ایف: پوچھے بغیر بجلی سستی کیوں کی؟
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعتماد میں لیے بغیر بجلی ٹیرف میں کمی کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے لیے بجلی مختص کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا سوال؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں۔ بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر بھی ورچوئلی بات ہوگی۔ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بِٹ کوائن مائننگ کے لیے بجلی فراہمی کے اقدام پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔