قومی خبریں
شمالی غزہ:آخری 1 ہسپتال بھی اسرائیل نے خالی کروا لیا
شمالی غزہ میں موجود ہسپتال انتظامیہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جلد از جلد ہسپتال خالی کردینے کا حکم دیا گیا ہے۔

شمالی غزہ:آخری 1 ہسپتال بھی اسرائیل نے خالی کروا لیا
غزہ میں موجود ہسپتال انتظامیہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جلد از جلد ہسپتال خالی کردینے کا حکم دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران موجود واحد ہسپتال کو اسرائیلی فوج نے خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر صالح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جبالیا میں موجود الاودہ ہسپتال کو 2 ہفتے کے محاصرے کے بعد خالی کروا لیا گیا ہے۔
اب شمالی غزہ میں کوئی صحت مرکز موجود نہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جاری آپریشن میں 72 افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔