قومی خبریں

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بھارتی "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

76 / 100 SEO Score

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
مشرق اردو

جن میں ضلع لورا لائی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ضلع کیچ میں بھی کارروائی کی جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

دہشت گردی کے خلاف جہاد جاری رہے گا: وزیرِ اعظم

ہلاک دہشتگرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو این 70 پر راراشام کے قریب حملوں میں شامل تھا۔ ان حملوں میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اداروں کی فورسز ان دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کر رہی تھیں۔ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button