قومی خبریں

رحیم یارخان: کچے سے 2 مغوی بازیاب

پنجاب پولیس: رحیم یار خان کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔

72 / 100 SEO Score

رحیم یارخان: کچے سے 2 مغوی بازیاب

پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان کے احکامات پر تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا۔ کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔

اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس کے نتیجے میں ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ فورس کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی جبکہ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغواء کیا تھا۔  مغوی ضمیر اور رمضان آرائیں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ڈاکوؤں کی سہولت کاری،کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button