قومی خبریں

جی ایچ کیو حملہ کیس، 3 ماہ بعد ٹرائل دوبارہ شروع

9 مئی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی3 ماہ وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس، 3 ماہ بعد ٹرائل دوبارہ شروع

سرکاری پراسیکیوٹر اور عمران خان کے وکلا کو جیل ٹرائل سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔ عدالت کو سپریم کورٹ کا حکمنامہ بھی موصول ہوا ہے۔ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کئے جائیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت انسداد دہشت گردی عدالت نے ہفتے میں تین یا چار دن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک 119 میں سے 25 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ تاہم کسی پر بھی جرح کا عمل مکمل نہیں ہوا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے متعدد اہم سیاسی رہنماؤں کو بھی آج کی سماعت کے لیے طلب کیا ہے۔ طلبی نوٹس حاصل کرنے والوں میں شیخ رشید احمد، عمر ایوب خان، شبلی فراز، شیریں مزاری، راشد شفیق اور عثمان ڈار شامل ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لاہور سے دن 11 بجے عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں سماعت مقرر

 

عمران خان کی گرفتاری پر پاکستان میں احتجاج 2023ء

ریڈیو پاکستان پشاور 4. کور کمانڈر ہاؤس لاہور 5. عسکری ٹاورز لاہور 6 جی ایچ کیو راولپنڈی 7. ایف سی بیرک مردان 8 چکدرہ ایف سی قلعہ 9 چکدرہ ایف سی اسکول

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button