کھیل
پاک بنگلادیش T-20 سیریز شیڈول کا اعلان
بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاک بنگلادیش T-20 سیریز شیڈول کا اعلان
پی سی بی نے بنگلادیش کے خلاف تین T-20 میچوں کی سیریز کےلیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ بنگلادیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی۔ سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلادیش کی ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔
پہلا ٹی ٹونٹی، جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ