قومی خبریں
پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی۔ ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابدالی میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجگ فورسز نے تربیتی لانچ کا مظاہرہ کیا۔