قومی خبریں
سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔