قومی خبریں

ساجد سدپارہ نے 7ویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

ساجد سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی Dhaulagiri بغیر آکسیجن کے سر کر لی۔

ساجد سدپارہ نے 7ویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

پاکستان کے نوجوان اور باہمت کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری کو بغیر اضافی آکسیجن اور کسی مدد کے کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی کارنامہ اپنے نام کر لیا۔ یاد رہے چوٹی کی اونچائی 8167 میٹر ہے۔ یہ چوٹی نیپال میں واقع ہے اور کوہ پیمائی کی دنیا میں اسے ایک خطرناک اور چیلنجنگ پہاڑ سمجھا جاتا ہے۔ ساجد سدپارہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ الحمدللّٰہ دھولاگیری سر کرلی ہے۔ بغیر آکسیجن اور بغیر کسی مدد کے، یہ مہم 10 مئی کو کامیابی سے مکمل ہوئی۔

دِل کی دھڑکن، تاریخ کا نغمہ، ثقافت کا آئینہ۔۔۔۔لاہور

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button