علاقائی
چنیوٹ:کار الٹ گئی، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی
چنیوٹ کے علاقے کالوال روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

چنیوٹ:کار الٹ گئی، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ گاڑی کی رفتار اور ڈرائیورکی عدم توجہ قرار دی گئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔