آپریشن بنیان المرصوص: بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ
آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا ہے، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

آپریشن بنیان المرصوص: بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے، اس علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا
، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔ بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو ’اڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔ بھارتی کے آدم پور ایئربیس کو میزائلوں سے تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ایئرفیلڈ سے امرتسر میں سکھوں پر میزائل داغے گئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کردی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ایئربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔ براہموس اسٹوریج سائٹ نگر وٹا کو بھی تباہ کردیا گیا، اس کے علاوہ بھارت کی سپلائی’ڈپواڑی‘ کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارت کی بٹھنڈہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا، تباہ کیا گیا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکزپاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔ ایل او سی پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ،خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ کو مکمل تباہ کر دیا گیا، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا۔