قومی خبریں

معطل فضائی حدود: پاکستانی بنکاک میں پھنس گئے

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں پاکستانی بینکاک میں پھنس گئے۔

معطل فضائی حدود: پاکستانی بنکاک میں پھنس گئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد سفری بحران پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے بنکاک میں سیکڑوں پاکستانی مسافر گزشتہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے پھنسے ہوئے ہیں۔  یہ مسافر مختلف ممالک سے بنکاک کے ذریعے پاکستان آ رہے تھے تاہم فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس حوالے سے بنکاک ایئر پورٹ پر پھنسے جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی ایڈوکیٹ طاہر کا کہنا کہ یہاں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں، ناصرف رہائش اور خوراک کا مسئلہ درپیش ہے بلکہ بےیقینی کی صورتحال نے ذہنی دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔  مسافروں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر سفارتی سطح پر بات چیت کی جائے تاکہ فضائی راستے کھل سکیں اور وہ اپنے ملک واپس آ سکیں۔

لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کر دی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button