قومی خبریں
کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے: صدر کسان اتحاد
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔

کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے: صدر کسان اتحاد
خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ مودی سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہتا ہے تو کردے۔ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پہ قابو پا سکے۔ ہمیں جنگ کی ضرورت نہیں، یہ پانی ہی تمہیں لے ڈوبے گا۔