قومی خبریں

عمران خان نے معدنیات بل پر احکامات مجھے دیے ہیں: جنید اکبر

خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔

عمران خان نے معدنیات بل پر احکامات مجھے دیے ہیں: جنید اکبر

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کر کے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا:مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء، وائٹ پیپر جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button