قومی خبریں
بھارت کو سندھ طاس معطلی پر باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
پاکستان نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کو سندھ طاس معطلی پر باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
ذرائع انڈس کمیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہنگامی قانونی و آئینی مشاورت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا ہے۔ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔
سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت عالمی تنقید نشانہ ہے، برطانوی اخبار
عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا گیا تاکہ بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے۔ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان قانونی سبقت رکھتا ہے۔ امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی اور تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔