قومی خبریں
کوئٹہ:پاکستانی ہندو برادری بھی میدان میں آ گئی

کوئٹہ:پاکستانی ہندو برادری بھی میدان میں آ گئی
ہندو پنچایت کے زیرِ اہتمام بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں پاکستانی ہندوؤں نے شرکت کی۔ اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکریٹری سنجے کمار نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی آریا مندر سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سنجے کمار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی عادت ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کر کے بھارت کو لاجواب کر دیا ہے۔