قومی خبریں

دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

دفاعی تجزیہ کرنے والوں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کے رویے پر بھی تنقید کی۔

دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے۔ پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلو میٹر اندر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا۔ اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں واضح کیا تھا کہ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ بریگیڈیر ریٹائرڈ راشد ولی نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی۔ سوشل میڈیا پر حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام دھرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوا تو بالاکوٹ کی طرح سبکی اٹھانا پڑے گی۔

پہلگام فائرنگ، ہلاک افراد کی فہرست جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button