
سرکاری سکول احاطہ میں 6 سالہ طالبعلم گٹر میں گر کر جاںبحق
بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ اور اہل علاقہ نے سکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا. غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ افسوسناک واقعہ کے بعد سکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال نے واقعہ کی دو روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔