قومی خبریں

چیئرمین واپڈا سے سوال کیوں کیا،کمیٹی ممبر کا میٹر اتار لیا

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثناء اللّٰہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے پر منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین واپڈا سے سوال کیوں کیا،کمیٹی ممبر کا میٹر اتار لیا

پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیرِ صدارت ہوا۔ ممبر پی اے سی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ گزشتہ روز چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پروجیکٹ 36 ارب روپے میں کیوں ہوا؟ میں نے ان سے تقرری کے بارے بھی سوال پوچھا تھا۔ سوال کرنے کی پاداش میں رات گئے میرے گھر، رشتے داروں کے گھروں سے بجلی کے میٹر اتار لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی اے سی میں سوال کرنے پر انتقامی کارروائیاں ہوں گی تو کمیٹی اپنا کام کیسے کرے گی؟ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ کمیٹی اس وقت تک کام نہیں کرے گی جب تک انتقامی کارروائی واپس نہیں لی جاتی۔ اگر لوگوں کو اس طرح دھمکایا جائے گا تو کوئی رکنِ پارلیمنٹ کام نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس میں بھی لا رہا ہوں۔ میں سیکریٹری پاور کو کمیٹی میں طلب کرتا ہوں اور باز پرس کرتا ہوں۔ اپنے ارکان کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ ممبر کے میٹر اتروانا غنڈہ گردی ہے اور ارکان کی تضحیک ہے، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

سرکاری پلاٹ کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟ جنید اکبر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button