قومی خبریں

امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر نہیں کیا:ایاز صادق

امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر نہیں کیا:ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے کہا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا۔ یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ نہروں کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ 30 لوگوں نے نہروں کے معاملے پر بات کی۔ اپوزیشن نے کینالز پر بات کرنے کا موقع گنوا دیا۔ پیپلز پارٹی نے کینال پر قراراد جمع کرائی تو میں نے کہا کہ اس پر آپ نے بحث کر لی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایشوز پر کسی کو زبردستی نہیں بٹھا سکتا۔ اختر مینگل کو فون کیا، مولانا فضل الرحمٰن سے بھی رابطہ تھا، اپوزیشن کہے تو حکومتی اراکین کو بلا لوں گا۔

یکجہتی و باہمی اتحاد ناگزیر ہو چکا: ایاز صادق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button