قومی خبریں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی: امریکہ میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکہ میں وکیل کلائیو اسمتھ نے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی: امریکہ میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔ وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔
وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔ عدالت نے لاء افسر اور وزارتِ خارجہ کے حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم 6 مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔