قومی خبریں

عدالتی فیصلے مانے نہیں جارہے، نیاز اللّٰہ نیازی

عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

عدالتی فیصلے مانے نہیں جارہے، نیاز اللّٰہ نیازی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی۔ عمران خان سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا۔ آج 6 رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کرنا تھی۔ عمران خان کی بہنوں کی ملاقات کیلئے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا۔  نیاز اللّٰہ نیاز نے کہا کہ پاکستان عمران خان کیساتھ ہے۔ ہمارے اختلافات ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ساڑھے 12 بجے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔ علامہ راجہ ناصر، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے روک دیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات پر عدالتی آرڈر وصول نہیں کئے گئے، عمرایوب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button