قومی خبریں
گرفتار 1384 غیر قانونی افغانی طورخم منتقل
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

گرفتار 1384 غیر قانونی افغانی طورخم منتقل
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 238 غیر ملکی طور خم بارڈر کے راستے واپس افغانستان گئے۔
یکم اپریل سے اب تک 15 ہزار609 غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔ مختلف شہروں سے گرفتار 1384 غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو طورخم منتقل کر دیا گیا۔ 17 ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک 4 لاکھ 69 ہزار 159 افراد پر مشتمل 70 ہزار 494 افغان خاندان طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔