قومی خبریں

تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس عمر میں انتقال کر گئے۔

تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی وژن کےلیے بھی لکھا اور مختلف اخبارات میں کالم بھی تحریر کیے۔ انہوں نے اپنے ڈرامہ آبلہ پا میں اداکاری بھی کی۔ تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔ انہیں 2012 میں ستارہِ امتیاز برائے سائنسی خدمات سے نوازا گیا۔2006 میں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پہلا بیان جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button