قومی خبریں
9 مئی: ضمانتیں منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

9 مئی: ضمانتیں منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
عدالتِ عظمیٰ میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔ اسی عدالت میں 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہو گی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔