قومی خبریں
عمران نہیں،ان کو قائل کیا جائے جن سے بات کرنی ہے،عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران تو پہلے ہی سے قائل ہیں، قائل انھیں کیا جائے جن سے بات کرنی ہے۔

عمران نہیں،ان کو قائل کیا جائے جن سے بات کرنی ہے،عرفان صدیقی
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لیے نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان تو پہلے سے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ سال سے دہائی دے رہے ہیں۔ اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی کو نہ عمران خان سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے ہمدردی ہے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔