قومی خبریں
صدر زرداری ناسازی طبعیت، سی ای سی اجلاس ملتوی
پاکستان پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

صدر زرداری ناسازی طبعیت، سی ای سی اجلاس ملتوی
نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبعیت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ انہیں مکمل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔