قومی خبریں

عمران خان سے ملاقات:عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

عمران خان سے ملاقات:عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز  نے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بینچ نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ شبلی فراز نے عدالت سے جیل حکام و دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی ہے۔

بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، تنازع کھڑا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button