قومی خبریں

ملک کی ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ملک کی ترقی کیلئے پُرعزم ہیں،اورنگزیب

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات پر عمل درآمد کیلیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےدرمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔ آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب،ڈالر ملیں گے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button