جرم و سزا
رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا۔ اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔