تازہ ترین
پیٹرولم کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مذید بوجھ ڈال دیا گیا، ڈاکٹر زرقا تیمور
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمرانوں نے اپنی تباہی اور بربادی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے


پیٹرولم کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مذید بوجھ ڈال دیا گیا، ڈاکٹر زرقا تیمور
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، قیمتوں میں اضافے کو فل فور واپس لیا جائے، تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں
حکمران نا اہل ٹولہ اپنی عیاشیاں بند کریے حکمرانوں کو بیرون دوروں سے فرصت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمرانوں نے اپنی تباہی اور بربادی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکلیف پہنچا رہے ہیں۔










