تازہ ترین

پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندارمظاہرہ

ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا

65 / 100 SEO Score

پاک بحریہپاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق کا انعقاد کیا جس میں ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے مشق کے دوران جدید اور بغیر پائلٹ نظاموں کے ذریعے جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا، ایل وائے 80 این میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، بغیر پائلٹ سطحی جہاز کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز مکمل کیے گئے، یو ایس وی نے تیز رفتاری، اعلیٰ کنٹرول اور موسمی سختیوں میں کارکردگی ثابت کردی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحری مشق کا مشاہدہ کیا، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button