قومی خبریں

چوہنگ:16 سالہ طالبہ سے زیادتی،ملزم گرفتار

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیا

60 / 100 SEO Score

طالبہ سے زیادتیچوہنگ میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیا۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ اور اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی، متاثرہ بچی کو ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنا سنگین جرم ہے، جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، خوفزدہ نہ ہو، خاموش نہ رہے، فوراً آواز اٹھائے۔حنا پرویز بٹ کے مطابق حکومت اور قانون آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، شکایت درج کروائیں، انصاف یقینی بنایا جائے گا، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button