قومی خبریں

سہیل آفریدی مشکل میں پڑگئے

عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا

62 / 100 SEO Score

سہیل آفریدیسہیل آفریدی مشکل میں پڑگئے،عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس اسلام آباد کی عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button