قومی خبریں

پنجاب: شدید دھند ،ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

61 / 100 SEO Score

 شدید دھندپنجاب: شدید دھند ، ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ننکانہ صاحب میں شاہ کوٹ روڈ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث مسافر بس اور کاروں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔انہوں نے دھند کے دوران اشد ضرورت کے علاؤہ سفر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ناگزیر سفر کے لئے سفیٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے، سفر کے دوران اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button