قومی خبریں

طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا رائیڈر گرفتار

متاثرہ لڑکی نے جوہر ٹاؤن سے ان ڈرائیو رائڈ بک کی تھی

50 / 100 SEO Score

طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا رائیڈر گرفتارمیٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ نے ملزم کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے نورجہاں روڈ سے گرفتار کیا۔ قبلا زیں ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے اس حوالے سے ٹیم تشکیل دی تھی۔متاثرہ لڑکی نے جوہر ٹاؤن سے نجی سوسائٹی میں واقع گھر جانے کے لیے ان ڈرائیو رائڈ بک کی تھی۔ اے ایس پی گلبرگ کے مطابق ملزم رائیڈر متاثرہ لڑکی کو بہانے سے گلبرگ علی زیب روڈ لے گیا تھا اور پارک کے قریب طلبہ کو جنسی ہراساں کرتا رہا تھا۔ملزم شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button