قومی خبریں

ڈی آئی خان میں دھماکا،پولیس3 اہلکار شہید

بم دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا‘علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی

66 / 100 SEO Score

 ڈی آئی خان میں دھماکا،پولیس3 اہلکار شہید ڈی آئی خان میں دھماکا،پولیس3 اہلکار شہید،پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہوگئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی جانب سے شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں، بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button