تازہ ترین
ضمنی انتخابات،ن لیگ نےمیدان مار لیا
قومی اسمبلی تمام 6 نشستوں پر پی ایم ایل ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے

ضمنی انتخابات،ن لیگ نےمیدان مار لیا،قومی اسمبلی تمام 6 نشستوں پر پی ایم ایل ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے،پیپلز پارٹی صرف مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں کامیاب ہوئی،پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق غیر معمولی برتری حاصل کی ہے، اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی خالی ہونے والی تمام نشستیں جیت لی ہیں۔ان میں قومی اسمبلی کی 6 میں سے 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔پیپلز پارٹی صرف مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں کامیاب ہوئی، جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو غیر معمولی طور پر کم ووٹ پڑے۔









