تازہ ترینبین الاقوامیجرم و سزا

ایران نےافغان قیدی کو پھانسی دے دی

ایران نےافغان قیدی کو منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی

83 / 100 SEO Score

ایرانتہران : ایران کی جیل میں قید ایک افغان قیدی کو منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی گئی۔

افغان میڈیا کی جانب سے ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان شہری اسلام میر سعید کو 20 اکتوبر کو یزد کی مرکزی جیل میں سزائے موت دی گئی۔

تنظیم کے مطابق اسلام میر سعید کی عمر 59 سال تھی جبکہ اس کے 21 سالہ بیٹے کو بھی جرم میں مبینہ شراکت کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم میں قید  7 ایرانی ایرانشہریوں کو بھی اتوار کے روز تبریز، سمنان، ملایر، بروجرد، قزوین، اور گرگان کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔

غزہ میں پاکستانی فوجی دستہ بھی تعینات شامل ہوسکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button