تازہ ترینبین الاقوامی

ایران میں اسرائیل کا جاسوس پھانسی پر لٹکا دیا گیا

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والا شخص پھانسی پر لٹکا دیا گیا

83 / 100 SEO Score

ایران

تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے لیے کام کرنے والے ایک اور جاسوس کو سزائے موت دے دی۔

میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مجرم اسرائیلی خفیہ ادارے کے ساتھ رابطے میں تھا اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر کاظم موسوی نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے موساد کے افسران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور انہیں خفیہ معلومات دینے کا اعتراف بھی کیا۔

حکام کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث مزید حساس معلومات کے افشا کو روکا گیا، جب کہ مجرم کے خلاف قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔

ایرانواضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار اور سزائے موت دے چکا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایک موساد ایجنٹ کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

یمن: اقوام متحدہ کے 20 ملازمین گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button