تازہ ترینقومی خبریں

ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی مراکز کا اعلان

میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے داخلوں کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی

84 / 100 SEO Score

ایم ڈی کیٹ 2025میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے داخلوں کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی مراکز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امتحان ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں، جبکہ اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) میں منعقد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 35 امتحانی مراکز ملک بھر میں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں بنایا گیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا، جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچیں۔

ایم ڈی کیٹ 2025یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کرکے نصاب سے باہر سوالات حذف کیے جائیں اور پرچوں کی رازداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

1800 سال پرانی ڈریگن نما بھٹی چین میں دریافت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button