تازہ ترینقومی خبریں

مظفرآباد: شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 اہلکار شہید، 9زخمی

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ،9 زخمی ہو گئے۔

82 / 100 SEO Score

مظفرآبادمظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ،9 زخمی ہو گئے۔

 

مسلح شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مظفرآباد آزاد کشمیر پولیس کے 3 بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے جبکہ 9  پولیس والے زخمی بھی ہیں ، مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے

عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔

شیخوپورہ: سی سی ڈی نے 5 ڈاکو ہلاک کردیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button