
ابو ظہبی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہو گا، ا فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ہوئے ہیں، پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 جیتے ہیں۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔









