تازہ ترین

ترک فوج کی ’یوم فتح‘ کی تقریب، جنرل ساحر شمشاد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

وفاقی دارالحکومت میں ترک مسلح افواج کے ’یوم فتح‘ تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

83 / 100 SEO Score

وفاقی دارالحکومت میں ترک مسلح افواج کے ’یوم فتح‘ تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمینجنرل ساحر شمشاد
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ترکیہ کے سفارتخانے آمد پر ناظم الامور برک ایس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کا استقبال کیا۔

 

تقریب میں فوجی حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ سفارتی برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’یوم فتح‘ پر ترکیہ کے عوام، سیاسی قیادت، مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں آزمودہ تزویراتی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک۔ ترک برادرانہ تعلقات کے لیے وسیع حمایت کا اظہار بھی کیا۔جنرل ساحر شمشاد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button