قومی خبریں

پاکستان اور بنگلادیش وفود کی ملاقات

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

83 / 100 SEO Score

پاکستان اور بنگلادیش وفود کی ملاقاتپاکستان اور بنگلادیش

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلادیش کے وفود کے اعلیٰ سطح مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں جبکہ بنگلادیش کی طرف سے وفد کی قیادت مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ اس سے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلادیش کے مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر تجارت کو بڑھانے اور رابطوں کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اور بنگلادیش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button