قومی خبریں

5 اگست 2019ء: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضہ

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج ’یومِ استحصال کشمیر‘ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

86 / 100 SEO Score

5 اگست 2019ء: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضہاگست 2019ء

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج ’یومِ استحصال کشمیر‘ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ بھارت نے 5 اگست 2019ء کوجموں و کشمیر کی جغرافیائی اور سیاسی حیثیت ختم کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کو عملی شکل دی تھی۔ تقسیم کے بعد سے کشمیریوں پر جاری بھارت کے ظلم کا سلسلہ 5 اگست 2019ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد عروج پر پہنچ گیا تھا۔

بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کو قانونی شکل دی، صدارتی حکم کے ذریعے خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِانتظام لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کر دیا گیا۔

اگست 2019ء
آزد کشمیر یوم خودارادیت

لاکھوں غیرکشمیریوں کو کشمیر میں آباد کر کے زمین الاٹ کی گئی، ڈومیسائل جاری کیے گئے اور ووٹ کا حق بھی دیا گیا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا کیس 4 برس تک لٹکائے رکھنے کے بعد دسمبر 2023ء میں بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحالی کی درخواستیں مسترد کردیں اور 5 اگست 2019ء کا غاصبانہ فیصلہ برقرار رکھا۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری ’یومِ استحصال کشمیر‘ منا رہے ہیں جس کا مقصد 5 اگست 2019ء کے فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، 7 کشمیری شہید

اگست 2019ء

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button